سعودی حکومت پریشانی کا شکار، ٹوئٹر نے اہم شخصیات کے اکاؤنٹس کیوں معطل کردیئے؟

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ فائل فوٹو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ نے مختلف ممالک کی حکومتوں سے وابستہ ہزاروں سوشل میڈیا اکاؤنٹس معطل کر دیے ہیں۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ معطل کیے جانے والے اکاؤنٹس پر حکومتی تشہیر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے جو سوشل میڈیا اکاؤنٹس معطل کیے گئے ہیں ان میں زیادہ تر کا تعلق مصر، سربیا، سعودی عرب اور ہونڈوراس کی حکومتوں سے تھا۔

ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق صرف پانچ ہزار سے زائد اکاؤنٹس سعودی عرب کی حکومت سے وابستہ تھے۔

اعداد و شمار کے مطابق دو ہزار 500 اکاؤنٹس مصر، تین ہزار جعلی اکاؤنٹس ہونڈو راس کی ایک آئی پی سے وابستہ تھے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق تمام اکاؤنٹس کو ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store