اسمارٹ فونز کا مسلسل استعمال، جلد پر ایسے آثرات سامنے آگئے کہ آپ بھی چونک جائیں

اسمارٹ فونز کا مسلسل استعمال فائل فوٹو اسمارٹ فونز کا مسلسل استعمال

اسمارٹ فون کا ضرورت سے زیادہ استعمال دماغی صحت سے لے کر آنکھوں کی بینائی کو بھی متاثر کرتا ہے جب کہ اس کا زیادہ استعمال ہمیں صحت سے متعلق بے شمار مسائل میں مبتلا کر سکتا ہے۔

آپ یہ سمجھتے ہوں گے کہ اسمارٹ فونز کا زیادہ استعمال کرنے سے صرف آنکھوں کی بینائی متاثر ہو سکتی ہے لیکن یہ اسمارٹ فون ہماری جلد کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

جی ہاں! ایک تحقیق کے مطابق اسمارٹ فون سے نکلنے والی نیلی شعاعیں ہماری جلد کے لیے اتنی ہی نقصان دہ ہوتی ہیں جتنی سورج سے نکلنے والی الٹرا وائلٹ (یو وی) شعاعیں ہوتی ہیں۔

دوسری جانب آپ نے یہ بھی غور کیا ہوگا جب آپ اپنے اسمارٹ فون سے کسی سے دیر تک بات کرتے ہیں تو آپ کے کان اور گال گرم ہو جاتے ہیں، یہ حرارت اسمارٹ فون سے نکلتی ہے جو کہ جلد میں کیل مہاسے نکلنے کا بھی سبب بنتی ہے۔

ماہرینِ جلد کے مطابق اسمارٹ فونز سے نکلنے والی شعاعیں اگر مسلسل جلد پر پڑیں تو اس سے چہرے پر گہرے دھبے اور داغ آنا شروع ہو جاتے ہیں۔

ماہرینِ جلد کا یہ بھی کہنا ہے کہ زیادہ اسمارٹ فونز استعمال کرنے سے چہرے پر جھریاں آنا شروع ہو جاتی ہیں جس سے قبلِ از وقت بڑھاپے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ماہرینِ جلد نے تجویز کی ہے کہ کم سے کم موبائل فونز کا استعمال کیا جائے جب کہ اندھیرے میں اسمارٹ فونز کا استعمال کرنے سے بھی گریز کیا جائے۔

 

install suchtv android app on google app store