سام سنگ اور آئی فون کمپنی کو بڑا جھٹکا لگ گیا

سام سنگ اور آئی فون کمپنی کو بڑا دھچکا فائل فوٹو سام سنگ اور آئی فون کمپنی کو بڑا دھچکا

جنوبی کوریا میں کروناوائرس کے باعث سام سنگ اور آئی فون کمپنی کی سپلائی فیکٹریز بند کردی گئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کروناوائرس جنوبی کوریا میں تیزی سے پھیل رہا ہے جس سے آئی فون اور سام سنگ کی سپلائی فیکٹریز کے ملازمین بھی متاثر ہورہے ہیں، اسی ضمن میں کمپنیاں بند کی گئی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کا شہر ’جومی‘ اسپارٹ فونز سپلائی کرنے والا بڑی شہر تصور کیا جاتا ہے جبکہ کروناوائرس کے سب سے زیادہ کیسز بھی یہیں ریکارڈ ہوئے ہیں، مہلک وائرس کا کمپنی ملازمین بھی شکار ہوئے۔

فیکٹریاں بند ہونے سے سام سنگ اور آئی فون کی پروڈکشن شدید متاثر ہونے کا اندیشہ ہے، جبکہ سام سنگ کے لیٹس فون ’گیلکسی ایس 20‘ اور گیلکسی زی فلپ‘ کی ریلیز بھی ملتوی ہوسکتی ہے۔

رواں ماہ کے دوران ایسا دوسری بار ہوا ہے کہ سام سنگ کی سپلائی فیکٹری بند کی گئی، اسی دورانیے میں ایک ملازم میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سے پوری کمپنی میں کروناوائرس پھیلنے کا خطرہ سامنے آیا ہے۔

دوسری جانب آئی فون کمپنی نے کروناوائرس کے پیش نظر اپنے سرمایہ کاروں کو کم آمدنی کے خطرے سے بھی آگاہ کردیا ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ ہماری ہمیشہ سے اپنے ملازمین، کسٹمرز اور پارٹنرز کی صحت اولین ترجیح رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store