پاکستان میں الیکٹرک کار متعارف، اتنی سستی کہ قیمت جان کر آپ بھی خریدنے کے لیے دوڑ پڑیں گے

پاکستان میں الیکٹرک کار متعارف، فائل فوٹو پاکستان میں الیکٹرک کار متعارف،

کراچی کی ایک کمپنی نے ایک الیکٹرک کار متعارف کرائی ہے جس کی قیمت نے عوام کو خریدنے پر مجبور کر دیا۔

کراچی کی ایک کمپنی نے ایک الیکٹرک کار متعارف کرائی ہے جس کی قیمت محض چار لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑی میں دو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے جبکہ کمپنی نے رکشہ اور موٹر سائیکلیں بھی متعارف کرائی ہیں جن کی قیمتیں بالترتیب دو لاکھ روپے اور 55 ہزار روپے رکھی گئی ہیں۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ان کی گاڑیاں کی فی کلومیٹر لاگت محض ایک روپے 25 پیسے ہوگی جو کہ عوام کیلئے ٹرانسپورٹ کا سب سے سستا آپشن ہوگا۔

ایک مرتبہ چارج کرنے پر موٹر سائیکل اور رکشہ 60 سے 70 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتے ہیں جبکہ گاڑی 50 کلومیٹر چلے گی۔

اس کاوش میں آتھ چینی کمپنیز کا اشتراک بھی شامل ہے اور جیسے ہی حکومت اپنی الیکٹری وہیکل پالیسی متعارف کرائے گی کمپنی اپنی پیداوار بڑھادے گی۔

پاکستان کی آٹو موبائل اور آئل انڈسٹری کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے جس کی وجہ سے عام عوام متاثر ہورہے ہیں.

install suchtv android app on google app store