مائیکروسافٹ نے دفتری کام کرنے والوں کی بڑی مشکل حل کر دی، جان کر آپ بھی خوشی سے ںہال ہو جائیں گے

 مائیکروسافٹ نے دفتری کام کرنے والوں کی بڑی مشکل حل کر دی فائل ٖفوٹو مائیکروسافٹ نے دفتری کام کرنے والوں کی بڑی مشکل حل کر دی

 امریکا کی سافٹ ویئر بنانے والی معروف کمپنی مائیکروسافٹ نے موبائل صارفین کی بڑی پریشانی دور کردی۔ کمپنی کی جانب سے جاری ویڈیو کے مطابق اب صارفین ایم ایس آفس، ایکسل، پاؤر پوائنٹ تمام سافٹ ویئرز کی فائلز کو ایک ہی جگہ ایڈٹ کرسکیں گے۔

کمپنی نے اینڈرائیڈ موبائل صارفین کے لیے تمام ایپس کو سوئچ کیے بغیر ایک ہی جگہ استعمال کرنے کی سہولت فراہم کردی۔ علاوہ ازیں اس ایپ میں ون ڈرائیو فائلز کی جانچ پڑتال اور انہیں کیو آر کوڈز سے اسکین کرنا بھی ممکن ہوگا۔

مائیکروسافٹ کے مطابق ابھی ایپ کو آزمائشی طور پر صرف بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا، کامیاب تجربے کے بعد جلد ہی تمام صارفین نئی سہولت سے استفادہ کرسکیں گے۔

کمپنی کے مطابق اینڈرائیڈ کے اسمارٹ فون کے علاوہ کسی بھی ڈیوائس یا کمپیوٹر میں اس ایپ کو فی الوقت استعمال نہیں کیا جاسکتا ہے، اسی طرح آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم کے لیے بھی ایپ متعارف نہیں کرائی گئی۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق کمپنی نے اس ایپ کی تیاری نومبر 2019 میں شروع کی، مائیکروسافٹ کا ارادہ تھا کہ رواں سال کا آغاز ہوتے ہی ایپ کو متعارف کرایا جائے البتہ تکنیکی مسائل کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہوسکا۔

install suchtv android app on google app store