گوگل نے متحدہ عرب امارات کو بری خبر سنا دی، بڑے فیصلے سے صارفین میں غصے کی لہر

وگل نے  متحدہ عرب امارات کو بری خبر سنا دی فائل فوٹو وگل نے متحدہ عرب امارات کو بری خبر سنا دی

متحدہ عرب امارات کیلے بری خبر، گوگل نے یو اے ای  کے موبائل صارفین سے خوشیاں‌ چھین لیں۔

 گوگل نے سیکیورٹی کو جواز بنا کر ویڈیو کالنگ موبائل ایپلیکیشن ٹو ٹوک کو ایک بار پھر پلے اسٹور سے ہٹا دیا۔ 

دی ورج کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے ایپلیکیشن ہٹانے کی تصدیق کی گئی مگر انہوں نے اسے ہٹانے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے ایک ماہ میں دوسری بار ایپ کو پلے اسٹور سے ہٹایا گیا،گوگل نے سیکیورٹی کو جواز بنا کر ٹو ٹک ایپ کو اسٹور سے ہٹا دیا گیا تھا جس کے بعد متحدہ عرب امارات کے حکام نے کمپنی کے خدشات دور کردیے تھے۔

ٹوٹک ایپ متحدہ عرب امارات میں بہت زیادہ استعمال کی جاتی ہے، بالخصوص غیر ملکی کارکنان یہ ایپ استعمال کر کے ماہانہ پیسے محفوظ کرلیتے ہیں۔ اب تک گوگل پلے اسٹور سے ایپ کو 20 لاکھ سے زیادہ بار ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا ہے۔

یاد رہے کہ اس ایپ کو انٹرنیٹ سے کنکٹ کرنے کے بعد صارف بالکل مفت آڈیو، ویڈیو کال اور میسج بھیج سکتا ہے، سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس ایپ کو استعمال کرنے کے لیے کوئی علیحدہ ڈیٹا پیکج نہیں کروانا پڑتا۔

ٹو ٹک میں بیک وقت 20 نمبرز کانفرنس کال کرسکتے ہیں، صارفین کے لیے یہ سہولت بھی بالکل مفت حاصل ہے، موبائل ایپ متعارف ہونے کے بعد بہت سے غیرملکی باشندوں نے اس پلیٹ فارم کو جوائن بھی کیا اور دیگر کمپنیوں کی سہولت ختم کروادی تھی کیونکہ دبئی میں چلنے والی دیگر موبائل ایپس انٹرنیٹ‌ کے علاوہ ماہانہ پچاس درہم فیس چارج کرتی ہیں جبکہ صارف کو کال کے عوض ماہانہ 100 درہم اضافی ادا کرنا پڑتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store