واٹس ایپ کا ایسا فیچر جس سے تھے آپ بے خبر، اب استعمال کرنا ہوا آسان

 واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہو چکی ہے فائل فوٹو واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہو چکی ہے

دنیا بھر میں واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہو چکی ہے اور روزانہ اس پر اربوں میسجز، تصاویر، ویڈیوز، جی آئی ایف امیجز اور کالز کا تبادلہ ہوتا ہے۔

واٹس ایپ میں انیمیٹڈ یا جی آئی ایف تصاویر کا تبادلہ کیا جاسکتا ہے مگر عام طور پر اس کے لیے لوگ تھرڈ پارٹی جیسے جفی یا دیگر کا سہارا لیتے ہیں جو بائی ڈیفالٹ میسجنگ سروس میں موجود ہوتے ہیں۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ واٹس ایپ میں ہی ایسا فیچر بھی چھپا ہے جس کی مدد سے آپ خود جی آئی ایف تصویر تیار کرکے بھیج سکتے ہیں؟

واٹس ایپ میں یہ فیچر گزشتہ سال متعارف ہوا تھا مگر اب بھی کروڑوں افراد اس سے واقف نہیں ہیں، اس فیچر کو استعمال کرنا بھی بہت آسان ہے جس کے لیے سب سے پہلے واٹس ایپ کو اوپن کریں۔

اس کے بعد اس چیٹ ونڈو کو اوپن کریں جس پر انیمیٹڈ تصویر بھیجنا چاہتے ہیں اور وہاں چیٹ باکس میں موجود اٹیچمنٹ آئیکون پر کلک کریں اور وہاں سے گیلری کے آپشن میں چلے جائیں۔

فون گیلری سے ویڈیو کا انتخاب کریں جس کو آپ جی آئی ایف تصویر کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہوں۔

سلیکٹ کرنے پر واٹس ایپ میں آپ کے سامنے ویڈیو کا پریویو نظر آنے لگے گا، اگر اس کا دورانیہ 6 سیکنڈ سے زیادہ ہو تو اضافی حصے کو ٹرم یا کاٹ کر اپنی پسند کے 6 سیکنڈ کے حصے کو چھوڑ دیں۔

ایسا کرنے پر آپ کے سامنے ویڈیو کیمرا اور جی آئی ایف کے آپشن سامنے آئیں گے، اس میں سے جی آئی ایف پر کلک کردیں، ایسا کرنے پر واٹس ایپ خودکار طور پر اس ویڈیو کو انیمیٹڈ تصویر میں بدل دے گی۔

install suchtv android app on google app store