پرانے موبائل پسند کرنے والے لوگ جلدی مارکیٹ جائے

پرانے موبائل پسند کرنے والے لوگ جلدی مارکیٹ جائے فائل فوٹو

موبائل کی دنیا میں راج کرنے والی کمپنی نوکیا کے نئے فون کو متعارف کرانے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق نوکیا کے لیے کام کرنے والی کمپنی ایم ایچ ڈی گلوبل نے اینڈرائیڈ اسمارٹ فون تیار کرلیا جسے نوکیا 400 کا نام دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق نوکیا کا نیا فون کی پیڈ والا ہوگا جو فور جی انٹرنیٹ سروس کو بھی سپورٹ کرے گا جبکہ اس میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم ہوگا۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق موبائل میں وائی فائی سسٹم جبکہ اس کا پراسیسر 2.4 گیگا ہرٹز (GHz) ہوگا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نوکیا 400 میں گوگل کی وہ تمام سروس استعمال کی جاسکیں جو ایک بڑے اینڈرائیڈ فون میں ہوتی ہیں۔

علاوہ ازیں رواں سال کمپنی کی جانب سے نوکیا 8.2، نوکیا 5.2 اور نوکیا 1.3 بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جن کی تفصیلات پہلے ہی سامنے آچکی ہیں۔

کمپنی کی جانب سے نوکیا 400 یا اُس سے پہلے سامنے آنے والی تفصیلات کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

install suchtv android app on google app store