واٹس ایپ کا آئندہ ماہ سے مزید اسمارٹ فونز پر سروس بند کرنے کا اعلان مگر کیوں؟ وجہ بھی بتا دی

 واٹس ایپ کی اسمارٹ فونز پر سروس بند فائل فوٹو واٹس ایپ کی اسمارٹ فونز پر سروس بند

پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل اپیلیکیشن واٹس ایپ نے آئندہ ماہ سے مزید اسمارٹ فونز پر سروس بند کرنے کا اعلان کردیا۔

واٹس ایپ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال جنوری کی 31 تاریخ تک اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے پرانے آپریٹنگ پر سروس دستیاب ہوگی اور یکم فروری 2020 سے صارفین ایپلیکیشن استعمال نہیں کرسکیں گے۔

کمپنی کے مطابق وہ صارفین جو اینڈرائیڈ 2.3.7 یا اُس سے پرانا ورژن استعمال کررہے ہیں وہ سروس استعمال نہیں کرسکیں گے اسی طرح آئی فون کے وہ صارفین جو آئی او ایس 8 یا اُس سے پرانا آپریٹنگ سسٹم استعمال کررہے ہیں وہ بھی ایپ کو استعمال نہیں کرسکیں گے۔ آئی فون کے وہ صارفین جو 4 ایس ماڈل استعمال کررہے ہیں اُن کے موبائل پر سروس قابل استعمال ہوگی کیونکہ اس کا آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹ ہوکر آئی او ایس 9 ہوگیا ہے۔

آپریٹنگ سسٹم چیک کرنے کا طریقہ

اینڈرائیڈاور آئی او ایس استعمال کرنے والے صارفین باآسانی اپنے آپریٹنگ سسٹم کا معلوم کرسکتے ہیں۔

اینڈرائیڈ صارفین

اینڈرائیڈ صارفین سیٹنگز میں جاکر وہاں موجود About Phone کے آپشن پر کلک کریں تو سافٹ ویئر سے متعلق معلومات سامنے آجائیں گی۔

آئی او ایس

اسی طرح آئی او ایس استعمال کرنے والے صارفین سیٹنگز پر کلک کریں گے تو انہیں جرنل کا آپشن نظر آئے گا، اس پر کلک کر کے آپریٹنگ سسٹم کے بارے میں معلوم کیا جاسکتا ہے۔

ونڈوز آپریٹنگ سسٹم

اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کو تو واٹس ایپ نے یکم فروری تک مہلت دے دی جبکہ ونڈوز اسمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین اس معاملے میں بدقسمت ہیں کیونکہ اُن کے آپریٹنگ سسٹم پر سروس 31 دسمبر کے بعد سے مکمل بند ہے۔

install suchtv android app on google app store