موبائل فون آپ کے چہرے پر کیا خوفناک اثرات مرتب کرتا ہے ؟ جدید تحقیق نے بتا دیا

اسمارٹ فون فائل فوٹو اسمارٹ فون

موجودہ دور میں اسمارٹ فونز کے استعمال میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے لیکن جہاں بھی کسی چیز کا ضرورت سے زیادہ استعمال ہونا شروع ہوتا ہے تو اس کے منفی اثرات بھی ظاہر ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

سائنسدانوں کی ایک تازہ تخقیق سے معلوم ہوا ہے کہ موبائل فون استعمال کرتے دوران چہرے پر چوٹ لگنے کے بے شمار واقعات سامنے آئے ہیں جس میں حال ہی میں ایک خاتون کی ناک کی ہڈی ٹوٹنے کا واقعہ بھی سامنے آیا ہے۔ متاثرہ خاتون لیٹ کر موبائل فون استعمال کر رہی تھی کہ اچانک ان کے چہرے پر موبائل گرنے سے ان کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

موبائل فون کا استعمال کرنے کی وجہ سے سر اور گردن میں چوٹ لگنے کے واقعات میں گزشتہ 20 سالوں سے اضافہ ہوا ہے، اس حوالے سے ایسے بے شمار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس میں موبائل فون کی وجہ سے لوگوں کی توجہ ہٹنے سے انہیں چوٹیں لگیں۔محققین نے بتایا کہ 1998 سے 2017 تک موبائل فون کی وجہ سے 76 ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

install suchtv android app on google app store