کونسے صارفین واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے؟ یو اے ای والوں کیلئے برُی خبر

 متحدہ عرب امارات فائل فوٹو متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں بعض صارفین آئندہ چند روز میں واٹس ایپ استعمال نہیں کر سکیں گے یو اے ای کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایسے صارفین جو پرانے ورژن کے آئی فونز اور اینڈرائڈ استعمال کر رہے ہیں ان افراد کی ڈیوائسز میں واٹس ایپ کام کرنا بند کردے گی۔

اس حوالے سے نشاندہی کی گئی ہے کہ ایسے موبائلز جو آئی او ایس 8 یا اس سے پرانے والے آپریٹنگ سسٹم پر موجود ہیں ان پر واٹس ایپ قابل استعمال نہیں ہوگی، اسی طرح اینڈرڈائڈ کے 2.3.7 یا اس سے کم تر ورژن والی اسمارٹ ڈیوائسز پر بھی میسجنگ ایپ بند کر دی جائے گی۔

پرانے ورژن کے حامل صارفین کو آئندہ سال یکم فروری 2020 تک کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے تاکید کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹ کر لیں تاکہ واٹس ایپ کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

بتایا گیا ہے کہ یو اے ای میں رواں سال کے اختتام پر تمام ونڈوز فونز پر واٹس ایپ مکمل طور پر بلاک کردی جائے گی۔

واٹس ایپ نے بلاگ پوسٹ میں واضح کیا ہے کہ آئی او ایس 8 پراب آپ نئے اکاؤنٹ تشکیل نہیں دے سکتے اور نہ ہی موجودہ اکاؤنٹس کی دوبارہ تصدیق کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: انسٹاگرام سے متعلق سب بڑی خبر سامنے آگئی، دنیا میں ہلچل مچادی

یاد رہے کہ انسٹاگرام کی جانب سے اس مقبول ترین فوٹو شیئرنگ اپلیکشن میں پوسٹس پر لائیکس کو چھپانے کا فیچر مختلف ممالک میں متعارف کرایا جاچکا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store