فیس بک اور گوگل کو بڑا دھچکہ، کمپنیاں کونسی عالمی رینکنگ میں شدید تنزلی کا شکار ہو گئیں

فیس بک اور گوگل فائل فوٹو فیس بک اور گوگل

ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیاں فیس بک، گوگل اور ایلفابیٹ کارپوریشن ایک وقت میں اپنے ملازمین کو سہولیات اور آسائشیں فراہم کرنے کے حوالے سے دنیا کی صف اول کی کمپنیوں میں شمار ہوتی تھیں مگر اب حالات بدل چکے ہیں۔

سلیکون ویلی کی یہ کمپنیاں رواں برس ملازمین کے لیے امریکہ کی 10 بہترین کمپنیوں کی فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہی ہیں۔

منگل کو گلاس ڈورز کی جانب سے جاری کی گئی سالانہ درجہ بندی کے مطابق ہب اسپاٹ کارپوریشن نے اس سال کام کرنے کیلئے بہترین اداروں کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

دوسری پوزیشن پر ڈوکو سائن کارپوریشن براجمان ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دس سالوں کے دوران فیس بک کو 3 مرتبہ ’کام کرنے کے لیے بہترین اداروں کی فہرست‘ میں سب سے آگے رہی ہے تاہم اس بار اس کا 23واں نمبر ہے۔

2011 میں بہترین اداروں کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن پر جگہ بنانے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کی کمپنی کی یہ بدترین رینکنگ ہے۔

گوگل، جو 2015 میں گلاس ڈور کی رینکنگ میں سرفہرست تھا اس بار گیارہویں پوزیشن حاصل کر پایا ہے جبکہ ایپل کارپوریشن جو کہ کافی عرصہ تک 25ویں پوزیشن پر براجمان رہا ہے تنزلی کے بعد 84ویں پوزیشن پر چلا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store