پاکستان نے جدید ترین جنگی طیارہ تیار کرلیا، اس کی خصوصیات کیا ہے، جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گئے

پاکستان نے جدید ترین  جنگی طیارہ تیار کرلیا، اس کی خصوصیات کیا ہے، فائل فوٹو پاکستان نے جدید ترین جنگی طیارہ تیار کرلیا، اس کی خصوصیات کیا ہے،

پاکستان نے اپنی تاریخ کا سب سے جدید اور 4th جنریشن والا پہلا جنگی طیارہ تیار کر لیا ہے، بلاک 3 کی پہلی پرواز کا کامیاب تجربہ بھی کر لیا، طیاروں میں 2 پائلٹس کی گنجائش ہے۔

پاکستان نے اپنی تاریخ کا سب سے جدید اور 4th جنریشن والا پہلا جنگی طیارہ تیار کر لیا، پاک فضائیہ نے جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی پہلی پرواز کا کامیاب تجربہ بھی کر لیا، طیاروں میں 2 پائلٹس کی گنجائش ہے۔

عسکری ذرائع کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان نے بالآخر چوتھی جنریشن والے جنگی طیارے کو تیار کر لیا ہے۔

پاکستان نے جے ایف 17 تھنڈر کے بلاک 3 طیارے کو ناصرف مکمل کر لیا ہے، بلکہ اس کی کامیاب آزمائشی پرواز بھی کر لی گئی ہے۔

پاکستان نے رواں برس کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی تیاری رواں سال کے وسط سے شروع کی جائے گی۔

بتایا گیا تھا کہ جدید ترین ریڈار سے لیس جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 طیارہ باقاعدہ طور پر مارچ 2020 تک آپریشنل کر دیا جائے گا۔

پاک فضائیہ نے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی باقاعدہ تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

امید ظاہر کی جارہی ہے کہ جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار سسٹم کے ساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا۔

جبکہ مزید 3 جے ایف 17 تھنڈر بلاک 2 طیارے جون میں پاک فضائیہ کے فلیٹ میں شامل ہوں گے اور یوں بلاک 2 طیاروں کی کھیپ مکمل ہو جائے گی۔

دو نشستوں والا جے ایف 17 تھنڈر بی طیارہ بھی مقامی سطح پر تیار کردہ ہے۔

جدید ترین آلات اور ریڈار سے لیس یہ لڑاکا جہاز عالمی منڈیوں میں موجود چوتھی جنریشن کے جنگی طیاروں کا ہم پلہ ہوگا۔

یہ طیارہ پاکستان ایروناٹیکل کمپلکس کامرہ میں ہی تیار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فروری کے ماہ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپوں کے بعد سے پاکستان اور چین کے تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوا تھا۔

جے ایف 17 تھنڈر نے بھارت کے دو جنگی طیارے مار گرائے تھے، جس کے بعد سے کئی ممالک نے اس طیارے کو خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

install suchtv android app on google app store