شاہ محمود قریشی نے پاکستان کی کس بڑی لسٹ میں شمولیت کا راز کھول دیا؟ جان کر سب حیران

شاہ محمود قریشی فائل فوٹو شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دفترخارجہ میں حالیہ اقدامات کا مقصد وزارت خارجہ کو اکیسویں صدی کے جدید تقاضوں کے مطابق فعال بنانا ہے۔

وزارت خارجہ میں “وژن ایف او “منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم افسران کو گريڈ کے بجائے کارکردگی کی بنياد پر جانچنا چاہتے ہيں،پاکستان ای ويزہ جاری کرنے والے ملکوں ميں شامل ہوچکا ہے۔

شاہ محمود نے کہا کہ ہم اطلاعات کی شفاف ترسيل اور رسائی چاہتے ہيں،”ایف ایم کنکٹ “ایپلیکیشن وزارت خارجہ کے تمام افسران کو یہ موقع فراہم کرے گی۔

شاہ محمود نے پیش کش کی کہ اہم خارجہ پالیسی امور پر بلاجھجھک، آزادانہ طور پر اپنی رائے کا اظہار کریں،پاکستان کے سفارت خانوں کو وزارت خارجہ سے منسلک کرنے کے لیے اقدامات کئے،وزارت خارجہ کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کے لیئے “ای آفس سسٹم” کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

شاہ محمود نے کہا کہ ” ایف ایم کنکٹ کافی مارننگ” کے تحت ماہانہ اجلاس کا انعقاد کیا جاتا ہے، بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں اور بزنس کمیونٹی سے دو تفصیلی نشستیں ہو چکی ہیں،اہم خارجہ پالیسی امور پر مشاورت کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی۔

 

install suchtv android app on google app store