بغیر کھڑکی والے طیاروں نے سب کو حیران کر دیا ٹیکنالوجی میں نیا انقلاب

بغیر کھڑکی والے طیاروں نے سب کو حیران کر دیا ٹیکنالوجی میں نیا انقلاب فائل فوٹو بغیر کھڑکی والے طیاروں نے سب کو حیران کر دیا ٹیکنالوجی میں نیا انقلاب

یہ ٹچ اسکرینز طیارے کے باہر لگے کیمروں سے منسلک ہوں گی جو کہ باہر کا حقیقی منظر ہرنشست پر پیش کریں گی۔

فضائی سفر کے دوران اکثر و بیشتر مسافروں کے درمیان کھڑکی والی نشست حاصل کرنے پر جھگڑا رہتا ہے اور زیادہ تر مسافر بورڈنگ کے وقت خصوصی طور پر کھڑکی والی نشست کی خواہش کرتے ہیں تاکہ وہ فضائی سفر میں اونچائی سے باہر کے مناظر سے لطف اندوز ہوسکیں۔

مسافروں کی شدید خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک برطانوی ٹیکنالوجی فرم نے جدت لاتے ہوئے مستقبل میں طیاروں کو اس طرح ڈیزائن کرنے کا پروگرام بنایا ہے جس میں پورا طیارہ آسمان کے پینورامک ویو (چاروں طرف پھیلے ہوئے منظر) میں تبدیل ہوجائے گا۔

یہ ٹچ اسکرینز طیارے کے باہر لگے کیمروں سے منسلک ہوں گی جو باہر کا حقیقی منظر ہر نشست پر پیش کریں گی جب کہ مسافر اپنی مرضی سے ’او ایل ای ڈی‘ پر مناظر کے بجائے اینٹرٹینمنٹ سسٹم کے ذریعے دیگر
پروگرام دیکھ سکیں گے۔

اگر آپ ’’او ایل ای ڈی‘‘ کے بارے میں نہیں جانتے تو بتاتے چلیں کہ یہ ’’آرگینک لائٹ ایمٹنگ ڈایوڈ‘‘ کا مخفف ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس میں نامیاتی مرکبات (آرگینک کمپاؤنڈز) پر مشتمل ایک ایسی پتلی فلم ہوتی
ہے جس میں سے بجلی گزاری جاتی ہے تو وہ روشنی خارج کرتی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store