مردوں میں موجود یہ چیز جو انھیں بے وفائی پر اکساتی ہیں ۔ حیران کن تحقیق

مردوں میں موجود یہ چیز جو انھیں بے وفائی پر اکساتی ہے حیران کن تحقیق فائل فوٹو مردوں میں موجود یہ چیز جو انھیں بے وفائی پر اکساتی ہے حیران کن تحقیق

مردوں کی بے وفائی کے متعلق سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں ایک حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مردوں کے جسم کے اندر ہی ایک ایسی چیز موجود ہے جو انہیں بے وفائی پر اکساتی ہے اور وہ چیز ’آکسی ٹوسن‘ نامی ہارمون ہے جسے ’محبت کا ہارمون‘ بھی کہا جاتا ہے۔

یہ ہارمون جسم میں اس وقت پیدا ہوتا ہے جب مرد اور عورت خلوت کے لمحات میں ہوتے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ جن مردوں کے جسم میں آکسی ٹوسن کی مقدار جتنی زیادہ ہو ان کے اپنے شریک حیات سے بے وفائی کرنے کے امکانات بھی اتنے ہی زیادہ ہوتے ہیں۔

اس تحقیق میں چین کی یونیورسٹی آف الیکٹرانک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے 160مردوں کو دو گروپوں میں تقسیم کرکے ایک گروپ کو ’نسل سپرے‘(Nasal spray) کی شکل میں آکسی ٹوسن استعمال کرنے کو دیا۔

ایسا کرنے سے اس گروپ کے مردوں میں بے وفائی کا رجحان پہلے کی نسبت بہت زیادہ بڑھ گیا جبکہ دوسرے گروپ کے مردوں میں یہ شرح پہلے جتنی ہی رہی۔

تحقیقاتی نتائج میں سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ اس محبت کے ہارمون کو بے وفائی کا ہارمون کہا جائے تو غلط نہ ہو گا۔ اس تحقیق میں ایک یہ بات بھی سامنے آئی کہ اس ہارمون کے زیراثر مرد ایسی خواتین کے ساتھ قلیل مدتی تعلق قائم کرنے کو ترجیح دیتے ہیں جو خود اپنے شریک حیات کے ساتھ بے وفائی کر رہی ہوں۔ایسے مرد کسی عورت کے ساتھ طویل مدتی تعلق کو بہت کم ترجیح دیتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store