پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پاکستان میں انٹرنیٹ کی سپیڈ کم ہونے کی وجہ بتا دی

  • اپ ڈیٹ:
پی ٹی سی ایل فائل فوٹو پی ٹی سی ایل

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی سی ایل) نے پاکستان میں انٹرنیٹ کی سپیڈ کم ہونے کی تصدیق کر دی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی سی ایل) نے تصدیق کی ہے کہ سب میرین کیبلز میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ کی سپیڈ کم ہوئی ہے۔

پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ ہمیں آپ کو یہ بتاتے ہوئے انتہائی افسوس ہورہا ہے کہ انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے پاکستان کے مختلف ریجنز میں انٹرنیٹ کی سروسز متاثر ہوئی ہیں، ہماری تکنیکی ٹیمیں انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کیلئے کام کر رہی ہیں، ہم اپنے صارفین سے معذرت خواہ ہیں اور صبر کرنے پر ان کے شکر گزار ہیں۔‘

خیال رہے کہ IMEWE اور SEAMEWE 4 نامی کیبلز پاکستان کی انٹرنیٹ ٹریفک کا 50 فیصد وزن اٹھاتی ہیں ، یہ دونوں کیبلز ایک تکنیکی خرابی کا شکار ہوئی ہیں جس کی وجہ سے پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کی سپیڈ کم ہوچکی ہے۔ کیبلز میں پیدا ہونے والی خرابی کے باعث پاکستان کے انٹرنیٹ صارفین کو اس وقت تک مسائل کا سامنا رہے گا جب تک ان کا فالٹ دور نہیں کردیا جاتا۔

install suchtv android app on google app store