اب پوری فلم کتنے سیکنڈ میں ڈاﺅن لوڈ ہوتی ہے؟ انٹرنیٹ نے دنیا میں ہلچل مچا دی

5جی انٹرنیٹ فائل فوٹو 5جی انٹرنیٹ

چین میں 5جی انٹرنیٹ کئی ماہ پہلے متعارف کروایا جا چکا ہے اور اب وہاں ملک کا پہلا 5جی سمارٹ ٹاﺅن بھی قائم کردیا گیا ہے جہاں کے رہائشی اس تیزترین رفتار کے انٹرنیٹ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور صرف ایک سیکنڈ میں پوری فلم ڈاﺅن لوڈ کر سکتے ہیں۔

فائیوجی سمارٹ ٹاﺅن چینی صوبے ژی جیانگ کے شہر ووژین کو بنایا گیا ہے۔ یہ چین کا پہلا شہر ہے جہاں پورے کے پورے شہر میں فائیو جی سروس مہیا کی گئی ہے یہ شہر 27مربع میل کے رقبے پر محیط ہے جس کے ہر ایک کونے میں فائیو جی سروس مہیا کی گئی ہے اور پورے شہر میں فائیو جی انٹرنیٹ کی سپیڈ 1.7جی بی فی سیکنڈ آ رہی ہے۔

شہر میں فائیو جی کے 140ٹرانسمیٹرلگائے گئے ہیں شہر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ شہر سے گزرنے والی نہر کی جھاڑیاں وغیرہ صاف کرنے کے لیے 2 فائیو جی سپورٹڈ روبوٹ کشتیاں بھی استعمال کر رہے ہیں واضح رہے کہ چین میں فائیو جی سمارٹ شاپنگ مال اور فائیو جی سمارٹ ٹرین سٹیشن پہلے ہی متعارف کروائے جا چکے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store