مزدا بھی الیکٹرک کار کے میدان میں داخل ہو گیا

مزدا الیکٹرک کار فائل فوتو مزدا الیکٹرک کار

مزدا الیکٹرک کار کے میدان میں تھوڑی دیر سے داخل ہوا ہے۔ مزدا نے ٹوکیو موٹر شو میں ایک چھوٹی الیکٹرک گاڑی ایم ایکس -30 متعارف کرائی ہے۔

مزدا الیکٹرک کارایم ایکس -30 میں 35.5kWh کی لیتھیم آئیون بیٹری ہے۔ اس گاڑی کا اہم فیچر اس کے فری سٹائل میں کھلنے والے دروازے ہیں۔ اس گاڑی کے دروازے درمیان سے کھلتے ہیں۔یہ دروازے 82 ڈگری فرنٹ اور 80 ڈگری تک رئیر سے کھلتے ہیں۔

اس سے گاڑی میں صارفین کا بیٹھنا اور چیزیں رکھنا کافی آسان ہو جاتا ہے۔

مزدا کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹری کا فریم 20 جگہوں سے گاڑی کی بیٹری سے جڑا ہے، جس سے روڈ پر شور بہت کم ہوگا۔ اس کی بیٹری میں کولنگ سسٹم بھی ہے اور اسے CHAdeMO یا COMBOسٹینڈرڈز پر فاسٹ ڈی سی چارج کیا جا سکتا ہے۔ اس گاڑی کی قیمت اور دیگر تفصیلات بعد میں سامنے آئیں گی۔ یورپ میں اس کی قیمت 33ہزار یورو ہو سکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store