گوگل پلے اسٹور نے واٹس ایپ کی چھٹی کرادی، صارفین نہایت پریشانی کا شکار

معروف ایپ واٹس ایپ فائل فوٹو معروف ایپ واٹس ایپ

چند روز قبل کچھ صارفین کی جانب سے شکایات کی گئیں کہ پیغامات کی معروف ایپ واٹس ایپ گوگل پلے اسٹور سے غائب ہوگئی ہے جو کہ ایک عجیب سی بات تھی۔

صارفین کی جانب سے درج کی گئیں شکایات کے مطابق واٹس ایپ میسنجر ایپ اب گوگل پلے اسٹور کہ سرچ آپشن پر اب موجود نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گوگل پلے اسٹور سے صارفین مختلف ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

ان شکایات کے موصول ہونے کے بعد یہی بات سامنے آتی ہے کہ اب وہ نئے صارفین جو واٹس ایپ استعمال کرنے کے خواہش مند ہیں اور جو اس ایپ کو پہلی بار گوگل پلے اسٹور کے ذریعے انسٹال یعنی ڈاؤن لوڈ کرنا چاہ رہے ہیں وہ اب ایسا نہیں کر سکیں گے۔

تاہم، اگر آپ کے پاس واٹس ایپ پہلے سے ڈاؤن لوڈ ہے اور آپ نے ایپ کو کسی وجہ سے ڈیلیٹ کردیا تھا تو آپ گوگل پلے اسٹور پر جا کے ’Previously Installed App‘ کے آپشن میں جائیں گے تو وہاں آپ کو واٹس ایپ نظر آجائے گی جس کا مطلب یہ ہے کہ پیغامات رسائی کی یہ ایپ پلے اسٹور سے ابھی مکمل طور پر غائب نہیں ہوئی ہے اور نا ہی گوگل نے اس ایپ کو بلیک لسٹ قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے ہٹانے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی ہے جبکہ واٹس ایپ بزنس ابھی بھی گوگل پلے اسٹور سے موبائل فون میں انسٹال کی جاسکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store