مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے آئی فون 11 اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی کیا ہے اندرونی کہانی؟ حیران کن خبر آ گئی

 ملالہ یوسف زئی فائل فوٹو ملالہ یوسف زئی

مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے تین کیمروں والے آئی فون 11 کے مختلف ماڈلز متعارف کروادئیے ہیں۔ آئی فون 11 پرو کے پیچھے 3 کیمرے دئیے گئے ہیں جن میں وائڈ اینگل، ٹیلی فوٹو اور الٹرا وائڈ شامل ہیں ، جو کسی ’فیجٹ سپنر‘ جیسا معلوم ہوتا ہے۔

یہ کیمرے سوشل میڈیا پر بہت سارے مزاحیہ لطیفوں کا سبب بن رہے ہیں۔  ایسے میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بھی ایک دلچسپ ٹوئٹ کر ڈالا۔22 سالہ ملالہ یوسف زئی نے آئی فون پرو کی لانچ کے دن پہنے اپنے کپڑوں کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ کیا اتفاق ہے کہ میں نے آج یہ کپڑے پہنے جبکہ آئی فون 11 لانچ ہوا ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملالہ گہرا نیلا لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں جس پر ایک پیٹرن کے کڑھائی والے شیشے لگے ہیں۔اس پوسٹ کے شیئر ہونے کے 10 گھنٹے کے بعد ہی اسے ہزاروں مرتبہ پسند کیا گیا ہے جبکہ دلچسپ کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 

install suchtv android app on google app store