ایپل کے نئے آئی فون 11 کی پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟تفصیل اس خبر میں

ایپل کے نئے آئی فون 11 کی پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟تفصیل اس خبر میں فائل فوٹو ایپل کے نئے آئی فون 11 کی پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟تفصیل اس خبر میں

ایپل نے اپنی سالانہ تقریب میں آئی فون 11 اور تین کیمروں پر مشتمل 11 پرو اور  11 پرو میکس سمیت دیگر مصنوعات متعارف کروائیں۔

گزشتہ برس لانچ ہونے والےآئی فون ایکس آر کی کم سے کم قیمت 749 ڈالرز تھی جب کہ آئی فون الیون کی قیمت 699 ڈالرز سے شروع ہو گی۔

آئی فون الیون پرو کی قیمت 999 ڈالرز سے لے کے 1349 ڈالرز ہے یعنی 1 لاکھ57 ہزار سے لے کر 2 لاکھ 11 ہزار (علاوہ ٹیکس) سے زائد پاکستانی روپے رکھی گئی ہے جب کہ پرو میکس کی قیمت 1099 ڈالرز سے لے کر 1449 ڈالرز یعنی 1 لاکھ 72 ہزار سے لے کر سوا دو لاکھ سے زائد پاکستانی روپے (علاوہ ٹیکس) ہو گی۔

پاکستان کے موجودہ قوانین کے تحت 500 امریکی ڈالرز سے مہنگے اسمارٹ فونز پر کم و بیش 38 ہزار روپے ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ ان آئی فونز کی پاکستان میں لانچ ہونے کی تاریخ اور حتمی قیمتوں کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

ایپل نے اپنے ایونٹ میں نئے آئی پیڈ 10.2 انچ اور ایپل واچ سیریز 5 بھی لانچ کیے ہیں۔

install suchtv android app on google app store