ایپل سے نیٹ فلیکس پریشان، ایسی سروس متعارف کرا دی کہ صارفین خوشی سے نہال

مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل فائل فوٹو مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل

مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون 11 کے تین ماڈلز کیساتھ 5 ڈالر فی مہینہ میں ٹی وی سٹریمنگ سروس بھی متعارف کرا دی ہے۔

ایپل ٹی وی پلس سٹریمنگ ٹیلی وژن سروس 100 سے زائد ممالک میں نومبر کے مہینے سے دستیاب ہوگی تاہم یہ سروس اور ایپل آرکیڈ ویڈیو گیم سبسکرپشن چین میں دستیاب نہیں ہوگی۔

آئی فون، آئی پیڈ اور میک کے خریدار ایک سال کیلئے ٹی وی کی مفت سٹریمنگ سروس حاصل کرسکیں گے جس کی وجہ سے لاکھوں ناظرین کی توجہ اس سروس کی جانب مبذول ہوگی۔

مزید پڑھئے: ایپل کے نئے فون نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکا مچا دیا

ایپل نے اپنے پہلے ”پرو“ فون متعارف کرا دئیے ہیں۔ ان نئے سمارٹ فونز میں نئے ڈسپلے ، تیسرا کیمرہ اوربہتر امیج پروسینگ کے لیے تیز رفتار موبائل چپ سیٹ ہے۔

ئی فون 11 پرو میں 5.8 انچ کی سکرین ہے جبکہ پرو میکس میں 6.5 انچ کا پینل ہے۔ دونوں میں ہی سپر ریٹینا ایکس ڈی آر (Super Retina XDR) ڈسپلے ہیں۔یہ او ایل ای ڈی ہے، جس میں متاثر کن 1200 برائٹ نیس ہے۔ یہ 15 فیصد توانائی کی بچت کرتا ہے۔ یہ امیج کوالٹی کے لیے کئی طرح کے فیچرز جیسے ایچ ڈی آر 10 اور ڈولبی وژن وغیرہ کو سپورٹ کرتا ہے۔

install suchtv android app on google app store