ترکی ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی یافتہ ملکوں کے شانہ بشانہ

ترکی ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی یافتہ ملکوں کے شانہ بشانہ فائل فوٹو

امریکا اور یورپ کے بعد اب ترکی نے بھی فضا میں اڑنے والی کار تیار کرلی ہے، اس کے ماڈل کی تقریب رونمائی کردی گئی ہے تاہم اسکو آئندہ سالوں میں حتمی شکل دی جائے گی۔

ترکی کی پہلی قومی فلائینگ کار "جیزیری" کا پروٹو ٹائپ ماڈل تیار ہو گیا ہے۔ بائے کار ٹیکنیک کے منیجر اور ترکی ٹیکنالوجی ٹیم وقف کے منتظم سلجوق بائیراکتار نے کہا ہے کہ ہم نے، ترکی کی پہلی قومی فلائینگ کار "جیزیری" کا پروٹو ٹائپ ماڈل تیار کر لیا ہے۔

بائراکتار نے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پروٹوٹائپ کی پیداوار مکمل ہونے پر" ٹیکنو فیسٹ" صنعتی میلے میں پہلی پرواز کی جائے گی۔ انہوں نے "جیزیری" کے ڈیزائن کے بارے میں اپنے فالوئرز کی آراء بھی طلب کیں۔

install suchtv android app on google app store