گوگل نے واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری دے دی، جانیے تفصیلات اس خبرمیں

 گوگل فائل فوٹو گوگل

دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا جارہا ہے جو کہ واٹس ایپ کے صارفین کیلئے کافی بہت مفید ثابت ہونے والا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوگل اس وقت ایک ایسے نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جس کی مدد سے موبائل صارفین اپنی آواز میں پیغام ریکارڈ کرا کر اسے ٹیکسٹ پیغام کے طور پر بھیج سکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے اس نئے فیچر کی کامیابی سے تجرباتی آزمائش بھی کرلی گئی ہے۔

اس نئے فیچر سے وہ تمام صارفین مستفید ہوسکیں گے جو واٹس ایپ پر وائس پیغام نہیں بھیجنا چاہتے اور اپنی آواز کو ٹیکسٹ میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ اگرچہ وائس ٹو ٹیکسٹ فیچر گوگل نے کافی پہلے متعارف کرادیا تھا تاہم یہ واٹس ایپ پر دستیاب نہیں تھا۔

install suchtv android app on google app store