ٹک ٹاک پر پابندی“ بڑی عدالت میں کس نے درخواست دائرکر دی؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

 ایپلی کیشن ٹک ٹاک فائل فوٹو ایپلی کیشن ٹک ٹاک

معروف ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی پاکستان میںبندش کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق درخواست گزار ندیم سرور نے درخواست میں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ ٹک ٹاک نوجوان نسل کو گمراہ کر رہی ہے اور ا س میں وقت اورپیسے دونوں کا ضیاع ہوتا ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ پی ٹی اے کو ٹک ٹاک پرپابندی عائد کرنے کا حکم جاری کرے۔

واضح رہے کہ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہونے والی ایپ ہے جس کے استعمال کرنے والوں کی تعداد 50 کروڑتک جا پہنچی ہے۔

install suchtv android app on google app store