اینڈرائیڈ ایپس کی وجہ سے انسان غیر محفوظ

  • اپ ڈیٹ:
اینڈرائیڈ ایپس کی وجہ سے انسان غیر محفوظ ہوگیا ہے فائل فوٹو اینڈرائیڈ ایپس کی وجہ سے انسان غیر محفوظ ہوگیا ہے

اینڈرائیڈ ایپس میں آئے دن جاسوس اور مشکوک ایپس اور پروگرامز کا تذکرہ ہوتا رہتا ہے۔

اب لوگوں کو پتہ چلا کہ گوگل پلے اسٹور پر کم ازکم 1000 ایسی ایپس ہیں جو آپ کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں خواہ آپ اس کی اجازت دیں یا نہیں۔

فیڈرل ٹریڈ کمیشن امریکا کا پرائیویسی کون کا کہنا ہے کہ گوگل پلے اسٹور پر 1,325 ایپس ایسے کوڈ کی حامل ہیں جو صارف کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں اس کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کررہی ہیں۔

88 ہزار ایپس کا سائنسدانوں نے جائزہ لیا ہے جن میں سے فون نمبر سے بھی ڈیٹا کی لوٹ مار کررہی ہیں۔ ان میں تصویر شیئر کرنے والی ویب سائٹ شٹرفلائی بھی شامل ہے۔ شٹرفلائی اجازت بغیر جی پی ایس کے ذریعے صارفین کے مقام اور ڈیٹا تک پہنچ رہی ہے۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بعض ایپس کو اجازت نہ ملے تو وہ کسی ایسی ایپ کا حصہ بن جاتی ہے جسے ڈیٹا اور تصاویر تک اجازت مل جاتی ہے اور اس کے بعد وہ فون میں لگے ایس ڈی کارڈ تک کا ڈیٹا حاصل کرلیتی ہیں۔

اس رپورٹ کے بعد گوگل نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ان ایپس کا جائزہ لے گا اور اگلے اینڈروئیڈ سسٹمز میں مزید سخت اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

 

install suchtv android app on google app store