بغیر بجلی کے کپڑے دھونے والی مشین، مشقت طلب کام اب ہو گیا آسان

  • اپ ڈیٹ:
ایسی واشنگ مشین جو بغیر بجلی کے کپڑے دھو سکتی ہے۔ فائل فوٹو ایسی واشنگ مشین جو بغیر بجلی کے کپڑے دھو سکتی ہے۔

کپڑے دھونا ایک مشقت طلب کام ہے جس میں کافی وقت لگتا ہے،اس کے علاوہ ازیں اس میں بجلی اور پانی  بھی خرچ ہوتی ہے،اب ایسی واشنگ مشین ایجاد کر لی گئی ہے جو بغیر بجلی کے آپ کے کپڑے دھو سکتی ہے۔

جینٹل واشر نامی یہ مشین پورٹیبل واشنگ یونٹ ہے جو صرف آپ کے کپڑے 5 منٹ میں دھو سکتی ہے۔ یہ مشین بغیر بجلی کے کام کرتی ہے جس سے بجلی کی بہت ساری بچت ہوتی ہے۔

اس مشین کا استعمال عام واشنگ مشین کی طرح ہی کیا جاسکتا ہے۔ دھونے سے قبل  مشین میں پانی اور ڈیٹرجنٹ شامل کرنا، کپڑے الگ کرنا، تمام مرحلے ویسے ہی ہیں۔

البتہ اس مشین کو مینوئلی استعمال کرنا ہوگا، مشین میں دیا گیا ہینڈل ہاتھ سے چلانے کے بعد ہی کپڑے دھونا ممکن ہوسکے گا۔

install suchtv android app on google app store