شیاﺅمی نے لاتعداد فیچر کے ساتھ سستا ترین موبائل متعارف کر وا دیا

شیاﺅمی فائل فوٹو شیاﺅمی

چینی کمپنی شیاﺅمی نے 3 بیک کیمروں والے سستے ترین فونز کی می سی سی 9 سیریز متعارف کرا دی ہے۔

می سی سی 9 اور می سی سی 9 ای فونز کو چین میں ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرایا گیا اور دونوں ڈیوائسز تھری ڈی گلاس باڈی، فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر جبکہ 3 بیک کیمروں کے ساتھ ہیں۔
یہ فون 6.39 انچ امولیڈ ڈسپلے کے ساتھ ہے جس میں ٹاپ پر واٹر ڈراپ نوچ دیا گیا ہے۔
اس میں مڈرینج کوالکوم اسنیپ ڈراگون 710ای پراسیسر ہے جسے ایڈرینو 616 جی پی یو کے ساتھ پیئر کیا گیا ہے۔
فون میں اینڈرائیڈ پائی کے ساتھ کمپنی نے اپنے ایم آئی یو آئی 10 کا امتزاج کیا ہے جبکہ 6 جی بی اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن موجود ہیں۔
اس میں 4030 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔
اس کے بیک پر 48 میگا پکسل، 8 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کیمروں پر مشتمل سیٹ اپ موجود ہے جبکہ فرنٹ پر 32 میگا پکسل کا طاقتور سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔
اس فون کا 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا فون 1800 چینی یوآن (42 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورڑن (47 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔6.08
انچ امولیڈ ڈسپلے والے اس فون میں اسنیپ ڈراگون 665 پراسیسر کو ایڈرینو 610 جی پی یو سے پیئر کیا گیا ہے۔
سی سی 9 کی طرح اس میں بھی اینڈرائیڈ پائی آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے ایم آئی یو آئی سے کیا ہے جبکہ 4030 ایم اے ایچ بیٹری، 4 سے 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں۔
اس کا کیمرا سیٹ اپ بھی سی سی 9 جیسا ہی ہے یعنی بیک پر 48 میگا پکسل، 8 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل پر مشتمل تین کیمروں کا سیٹ اپ جبکہ فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔
اس کے 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والے فون کی قیمت 1300 یوآن (30 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، سکس جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت 1400 یوآن (33 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے ورڑن کی قیمت 1600 یوآن (37 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store