بیرون ملک سے آنے والے 45 ہزار پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری، اس سے کیا کام کیا جارہا ہے؟ پریشان کن انکشاف

بیرون ملک  پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری فائل فوٹو بیرون ملک پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری

بیرون ملک سے آنے والے 45ہزار پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف منظرعام پر آیا ہے، جس کے متعلق بتایا جا رہا ہے کہ یہ ڈیٹا لاک ہونے والے موبائل فونز کو کھولنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

پاکستان ٹوڈے کے مطابق یہ انکشاف پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

دونوں اداروں کے حکام نے بتایا کہ ”بیرون ممالک سے سمگل ہو کر پاکستان آنے والے فون لاکھوں کی تعداد میں بلاک کیے جا چکے ہیں اور وہ صرف ایک ہی صورت میں کھل سکتے ہیں جب انہیں پاکستان لانے والا شخص اپنی سفری دستاویزات کا ڈیٹا فراہم کرے۔ چنانچہ ان 44ہزار 943افراد کا ڈیٹا اس مقصد کے لیے چوری کر لیا گیا ہے اور ان کا پاسپورٹ، شناختی کارڈ کی نقول اور دیگر چیڈیزیں ان غیرقانونی موبائل فونز کو ان لاک کرنے کے لیے استعمال کی جا رہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store