نہ بجلی کا استمال پھر بھی کپڑے بالکل صاف

یہ مشین بغیر بجلی کے کام کرتی ہے جس سے بجلی کی بہت ساری بچت ممکن ہے۔ فائل فوٹو یہ مشین بغیر بجلی کے کام کرتی ہے جس سے بجلی کی بہت ساری بچت ممکن ہے۔

کپڑے دھونا ایک محنت طلب کام ہے جس میں خاصا وقت لگتا ہے، علاوہ ازیں اس میں پانی اور بجلی بھی خرچ ہوتی ہے، تاہم اب ایسی واشنگ مشین بنا لی گئی ہے جو بغیر بجلی کے آپ کے کپڑے دھو سکتی ہے۔

جینٹل واشر نامی یہ مشین پورٹیبل واشنگ یونٹ ہے جو صرف 5 منٹ میں آپ کے کپڑے دھو سکتی ہے۔

یہ مشین بغیر بجلی کے کام کرتی ہے جس سے بجلی کی بہت ساری بچت ممکن ہے۔

اس مشین کو عام واشنگ مشین کی طرح ہی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
دھونے سے قبل کپڑے الگ کرنا، مشین میں پانی اور ڈیٹرجنٹ شامل کرنا تمام مرحلے ویسے ہی ہیں۔

البتہ اس مشین کو مینوئلی استعمال کرنا ہوگا، مشین میں دیا گیا ہینڈل ہاتھ سے چلانے کے بعد ہی کپڑے دھونا ممکن ہوسکے گا۔

 

install suchtv android app on google app store