گوگل کی نئی مفت ایپلی کیشن بچوں کیلئے خوشخبری

ایپلی کیشن کو گوگل کے ایریا 120 انکوبیٹر فار ایمپلائز نے ڈیزائن کیا ہے ٖفائل فوٹو ایپلی کیشن کو گوگل کے ایریا 120 انکوبیٹر فار ایمپلائز نے ڈیزائن کیا ہے

گوگل نے بچوں کے لیے ایک نئی موبائل ایپلی کیشن ریوٹ (Rivet) متعارف کرائی ہے۔یہ مفت ایپلی کیشن بچوں کو پڑھنا سکھاتی ہے۔

اس ایپلی کیشن کو گوگل کے ایریا 120 انکوبیٹر فار ایمپلائز نے ڈیزائن کیا ہے۔

اس ایپلی کیشن میں بچوں کے لیے 2000 سے زیادہ کتابیں ہیں۔ان کتابوں کو موضوعات اور پڑھائی کےدرجوں کے لحاظ سےمختلف زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

یہ ایپلی کیشن بچوں کی پڑھائی سنتی ہے اور جہاں ضرورت ہو اُن کے تلفظ کو درست کراتی ہے۔

ریوٹ کی اینڈروئیڈ ایپلی کیشن بلند آواز سے پڑھنے پر بچوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، غلطی پر انہیں اشارے دیتی ہے، درست تلفظ بتاتی ہے اور جب بچے درست پڑھنے لگے تو انہیں اگلے سبق پر لے جاتی ہے۔

یہ فیچر اینڈروئیڈ ایپ میں چند کتابوں میں ہی دستیاب ہے۔

جلد ہی اسے آئی او ایس ایپ میں بھی پیش کر دیا جائے گا۔

کمپنی مستقبل میں ایپلی کیشن میں مزید کتابیں بھی شامل کرے گی۔

install suchtv android app on google app store