چاند پر مرد اور خاتون کو ایک ساتھ بھیجنے کا منصوبہ

ناسا فائل فوٹو ناسا

امریکی خلائی ایجنسی ناسا 2024ءتک چاند پر ایک مرد اور ایک خاتون کو بھیجنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے جس کے لئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مالی سال 2020ءکے لئے 1.6 ارب ڈالر کے فنڈ کی منظوری دے دی ہے۔

ناسا کے ایڈمنسٹریٹر جم برڈین سٹائن نے یہ بات ایک ویڈیو پیغام میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ صدر نے چاند کے جنوبی قطب پر 2024ءتک ایک مرد اور پہلی خاتون کو بھیجنے کے ہمارے منصوبے کو منظوری دے دی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ چاند پر جانے والی خاتون بھی پہلی امریکن ہی ہوگی ۔جو کہ آئندہ پانچ سالوں کے دوران کسی بھی وقت چاند کی سطح پر قدم رکھ دے گی ۔

خاتون کو بھیجنے کا مقصد چاند پر خاتون کے پہلے قدم رکھوانا ہے جو کہ امریکی ہوگی ۔

install suchtv android app on google app store