اگلے پانچ سالوں کیلئے اسلامی کیلینڈر کو حتمی شکل دینے کیلئے کمیٹی قائم

سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری اسکرین گریب سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری

سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری نے اگلے پانچ سال کے لئے رمضان ،عیدالفطر، عید الاضحیٰ اور محرم الحرام کی تازیخوں کے 100 فیصد صحیح کیلنڈر کو حتمی شکل دینے کےلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے عیدین ، رمضان اور دیگر قمری مہینوں کا چاند دیکھنےکے لیے اہم فیصلہ کرلیا ، وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا رویت ہلال کےلیے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ 

کمیٹی میں سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے حکام شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store