گوگل پر ایک ارب 68 لاکھ ڈالر کا جرمانہ

گوگل پر اس سے قبل 2 مرتبہ جرمانہ عائد ہو چکا ہے فوٹو: اے ایف پی گوگل پر اس سے قبل 2 مرتبہ جرمانہ عائد ہو چکا ہے

یورپی یونین کے ریگولیٹرز نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل پر آن لائن اشتہارات کے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ارب 68 لاکھ ڈالر کا جرمانہ لگا دیا۔

خبررساں ادارے ‘اے ایف پی‘ کے مطابق سیلی کون ویلی کے سب بڑے ادارے گوگل پر اس سے قبل 2 مرتبہ جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے۔

برسلز میں یورپی یونین ریگولیٹر کی کمشنر مارگیرٹی ویسٹیگر نے گوگل ایڈسینس کے ذریعےآن لائن تشہیری بزنس کے خلاف چلنے والے طویل تحقیقات کے نتائج پیش کرتے ہوئے تیسری مرتبہ جرمانے کا اعلان کیا۔

کمشنر نے کہا کہ ’گوگل نے آن لائن تشہیر میں دیگر ویب سائٹ کو روکنے اور اپنی بالادستی برقرار رکھنےکے لیے ایڈسینس پلٹ فارم کے علاوہ بروکرز کا استعمال کیا‘۔

کمیشن کے مطابق ’گوگل اور اس کی ابائی کمپنی ایلفا بیٹ نے یورپی یونین کے انٹی ٹرسٹ قوانین کو توڑا اور ایڈسینس استعمال کرنے والی ویب سائٹس کے ساتھ معاہدے میں قابل اعتراض شق کو شامل کیا جس کی وجہ سے گوگل کے مدمقابل دیگر کمپنیوں کے اشتہارات اپنی جگہ نہیں بنا سکے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’گوگل نے اپنی مخالف کمپنیوں کو آن لائن مارکیٹ میں میریٹ کی بنیاد پر جگہ نہیں دی‘۔

واضح رہے کہ مائیکوسافٹ نے 2009 میں گوگل کے خلاف یورپی یونین کے انٹی ٹرسٹ سیل میں شکایت درج کرائی تھی جس کے نتیجے میں 2016 میں کمیشن نے تحقیقات کا آغاز کیا۔

اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ ’تحقیقات کے درمیانی عرصے میں گوگل نے بعض تبدیلیاں کی جس سے مخالف کمپنیوں کے اشتہارات بھی ویب سائٹ پر آنے لگے‘۔

اس سے قبل بھی 18 جولائی 2018 کو یورپی یونین نے گوگل پر 5 ارب ڈالرز سے زائد کا جرمانہ عائد کیا تھا۔ اس کی وجہ اسمارٹ فون مارکیٹ میں اپنے سرچ انجن کی بالادستی برقرار رکھنے کے لیے اپنی پوزیشن کا فائدہ اٹھانا قرار دیا گیا۔

یورپی یونین کے ریگولیٹرز کے مطابق اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنیوں پر گوگل نے پابندی عائد کررکھی تھی کہ ڈیوائسز میں گوگل سرچ ایپ اور کروم ایپ پری انسٹال ہو گیا۔

رواں برس کے آغاز میں فرانس نے گوگل پر پالیسی کے مطابق معلومات کی فراہمی میں ناکامی پر 5 کروڑ یورو (5 کروڑ 70 لاکھ ڈالر) جرمانہ عائد کردیا تھا۔

فرانس کے مانٹیرنگ ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ یورپی یونین کے جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن (جی ڈی پی آر) کے تحت پہلی مرتبہ گوگل پر 5 کروڑ یورو کا جرمانہ عائد کیا۔

install suchtv android app on google app store