اب اسمارٹ فونز کی تیاری پاکستان میں متوقع

 سام سنگ ، ہوائے اور نوکیا کے موبائل فونز کی تیاری پاکستان میں متوقع ہے فائل فوٹو سام سنگ ، ہوائے اور نوکیا کے موبائل فونز کی تیاری پاکستان میں متوقع ہے

حکومت کی طرف سے موبائل فون پر نئے ٹیکسز لاگو کرنے اور غیر رجسٹرڈ موبائل فونز کی بندش کے فیصلے کے بعد اب سام سنگ ، ہوائے اور نوکیا کے موبائل فونز کی تیاری پاکستان میں ہی متوقع ہے۔

سام سنگ ، ہواوے اور نوکیا جیسی کمپنیاں پاکستان میں کم پیداواری اخراجات اور حکومت کی نئی سمارٹ فون مینوفیکچرنگ پالیسی سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں جس پر حکومت کام کررہی ہے، موبائل فون کمپنیوں کی طرف سے جلد ہی پاکستان میں لوکل مینوفکچرنگ پلانٹ لگائے جانے کا امکان ہے۔

مقامی اخبار کے مطابق ان کمپنیوں نے تیس جنوری کو ایف بی آر حکام، پی ٹی اے اور انجینئرنگ ڈیویلپمنٹ بورڈ کے حکام کیساتھ ملاقات کے دوران پاکستان میں اپنے پلانٹس لگانے کی خواہش بھی ظاہر کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرنسی کی قدرمیں کمی ، لیبراخراجات میں کمی اور نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے پاکستان اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز بنتا جارہاہے اور ایسی کمپنیاں اپنے پلانٹس اور فیکٹریاں لگارہے ہیں جنہیں مینوئل لیبر کی ضرورت پڑتی ہے۔

ماضی میں ایسی کمپنیوں کیلئے چین پسندیدہ جگہ رہا لیکن بڑھتے ہوئے لیبر اخراجات ، ٹیکنیکل سٹاف اور پاکستان اور انڈیا جیسی منڈیوں میں حکومت کے بڑھتے ہوئے ٹیکسز سے بچ کر لوکل پلانٹ لگا کر صارفین کو سستے داموں پراڈکٹس مہیا کرنے پر مجبور ہیں۔

اس سے پہلے سمارٹ فونز کمپنیوں کو مختلف جگہوں سے مختلف پرزے درآمد کرنا پڑتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store