مائیکروسافٹ جلد ہی مائیکروسافٹ 365 کو عام صارفین کے لیے جاری کر سکتا ہے

مائیکروسافٹ جلد ہی مائیکروسافٹ 365 کو عام صارفین کے لیے جاری کر سکتا ہے فائل فوٹو

مائیکروسافٹ کی کیرئیر ویب سائٹ پر ایک ملازمت کے اشتہار سے پتا چلا ہے کہ مائیکروسافٹ 365 کا کنزیومر ورژن جلد ہی لانچ کیاجا سکتا ہے۔

مائیکروسافٹ 365 ایک سبسکرپشن بیسڈ سافٹ وئیر اور سروس بنڈل ہے۔ فی الحال یہ صرف کاروباری صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

مائیکروسافٹ نے اسے 2017 میں جاری کیا تھا۔ اس کے بعد اس میں کئی پیکیجز شامل کیے جا چکے ہیں۔

یہ آفس 365 اور ونڈو 10 کے مختلف ایڈیشنز کےساتھ بنڈل کی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔

مثال کے طور پر مائیکرو 365 انٹرپرائز میں آفس 365 انٹرپرائز، ونڈوز 10 انٹرپرائز اور انٹرپرائز موبائل + سیکورٹی شامل ہیں۔

ملازمت کےا ندراج سے تصدیق ہوتی ہے کہ مائیکروسافٹ 365 سبسکرپشن عام صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔

اندازہ ہے کہ صارفین کے لیے جو بنڈل متعارف کرایا جائے اس میں آفس 365 اور ونڈوز 10 کے کنزیومر ایڈیشن کے ساتھ سکائیپ اور کچھ دوسری مصنوعات شامل ہوں۔

یہ بھی ہو سکتا ہے کہ مائیکروسافٹ صارفین کے لیے مختلف سبسکرپشن بنڈل متعارف کرائے۔

ان بنڈلز کی قیمت کے بارے میں اندازہ ہے کہ یہ سنگل آفس 365 سبسکرپشن سے مہنگی اور بزنس مائیکروسافٹ 365 پلان سے سستی ہونگی۔ یعنی ان کی قیمت 6.99 ڈالر ماہانہ سے لیکر 20 ڈالر ماہانہ ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ مائیکروسافٹ 365 فار کنزیومر محدود تعداد میں صارفین کے لیے ایک آپشن ہوسکتا ہے۔ یہ تمام صارفین کی ضرورت نہیں ہے۔

install suchtv android app on google app store