پاکستان کی ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے پیرس معاہدے پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور

پاکستان کی ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے پیرس معاہدے پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور فائل فوٹو پاکستان کی ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے پیرس معاہدے پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور

پاکستان نے ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے پیرس معاہدے پر عملدرآمد کے رہنما اصولوں کو حتمی شکل دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

پولینڈکے شہرKatowice میں سالانہ وزارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم نے کہا کہ رہنما اصول ترقی یافتہ اور ترقی پذیرملکوں کے لئے مسابقت، شفافیت اور متعلقہ ذمہ داریوں پرمبنی ہونے چاہئیں۔

مشیر نے ماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی نئی حکومت کی جانب سے کئے گئے متعدد اقدامات کو اجاگر کیا۔

انہوں نے ایٹمی توانائی کے استعمال سمیت پن بجلی، ہوا سے بجلی پیدا کرنے اور شمسی توانائی کے مقامی وسائل بروئے کار لانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

install suchtv android app on google app store