5 بیک کیمروں والا فون دسمبر میں متعارف ہوگا؟

5 بیک کیمروں والا فون دسمبر میں متعارف ہوگا؟ فائل فوٹو 5 بیک کیمروں والا فون دسمبر میں متعارف ہوگا؟

زشتہ مہینے سام سنگ نے دنیا کا پہلا 4 بیک کیمروں والا اسمارٹ فون متعارف کرایا تھا اور اب یہ ریکارڈ ایچ ایم ڈی گلوبل نوکیا 9 کی شکل میں توڑنے کے لیے تیار ہے۔

نوکیا فونز کی فروخت کا لائسنس رکھنے والی کمپنی ایچ ایم ڈی گلوبل کی جانب سے 5 دسمبر کو دبئی میں ایک ایونٹ ہوگا جس میں نئے نوکیا اسمارٹ فونز متعارف کرائے جائیں گے، جن میں سے ایک دنیا کا پہلا 5 بیک کیمروں والا اسمارٹ فون نوکیا 9 بھی ہوسکتا ہے۔

گزشتہ دنوں ایچ ایم ڈی گلوبل چیف پراڈکٹ آفیسر جوہو سرویکاس کی جانب سے اس ایونٹ کا اعلان ٹوئٹر میں کیا گیا اور 3 اسمارٹ فونز کی تصویر کا ٹیزر دیا گیا۔

یزر میں ان ماڈلز کی تفصیلات تو بیان نہیں کی گئیں مگر امکان ہے کہ ان میں ایک نوکیا 9، دوسرا نوکیا 8.1 جبکہ تیسرا بجٹ فون نوکیا 2.1 پلس ہوسکتا ہے۔

مارکیٹ میں 2016 کے آخر سے نوکیا فونز متعارف کرائے جانے کا سلسلہ شروع ہوا تھا جس کے دوران مڈرینج اینڈرائیڈ فونز، فیچرز فونز اور ماضی کے مقبول فونز کو نئی شکل میں پیش کیا گیا۔

مگر نوکیا 9 کی شکل میں یہ کمپنی پہلا حقیقی فلیگ شپ فون پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔

نوکیا 9 کی تصاویر بھی لیک ہوکر سامنے آچکی ہیں جس میں 5.9 انچ کا بیزل لیس ڈسپلے 18:9 ریشو کے ساتھ دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ نوچ نہیں ہوگا۔
اس کے بیک پر اسٹار کی شکل کا زئیسز برانڈڈ 5 کیمرے لینس اور فلیش موجود ہے۔

تصاویر میں بیک پر کوئی فنگرپرنٹ سنسر نظر نہیں آتا تو توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ اسکرین کے اندر ہوسکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store