ایپل موبائل فون اور لیپ ٹاپ استعمال کرنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری

ایپل موبائل فون اور لیپ ٹاپ استعمال کرنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری فائل فوٹو ایپل موبائل فون اور لیپ ٹاپ استعمال کرنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب اپنے موبائل فون اور لیپ ٹاپ کے کچھ ماڈلز میں خرابی کو بلا معاوضہ درست کر دے گا، یہ خرابی کمپنی کی جانب سے پیش کیے گئے ماڈلز میں پہلے سے موجود ہے۔

ایپل  کمپنی کے مطابق iPhone x اور 13-انچ میک بُک پرو میں کچھ خرابیوں کی وجہ سے صارفین کو ان کے استعمال میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کمپنی ان خرابیوں کو بلا معاوضہ ٹھیک کر دے گی۔

ایپل کی مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ برس بے پناہ اضا فہ ہوا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ایپل مصنو عات کے معیار میں مسائل بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔

ایپل نے کہا ہے کہ 2017 میں پیش کیے گئے iPhone X کے ڈسپلے میں ایک پُرزے کی وجہ سے اسکرین پر ٹچ میں مسئلہ ہو سکتا ہے۔ایپل یہ موبائل پارٹ بلا معاوضہ تبدیل کر دے گا۔

کمپنی نےمزید کہا ہے کہ ایسا صرف اوریجنل iphone x کے ساتھ ہوگا۔ iphone x کی جگہ پہلے ہی اسی سال پیش کیے جانے والے  iphone XS  اور XR لے چکے ہیں۔

کیلی فورنیا کی کمپنی کوپرٹنو (cupertino)کے مطابق متاثرہ موبائل فونز کی اسکرین صحیح طریقے سے کام نہیں کرے گی یا پھر وہ بغیر ہاتھ لگائے ہی کام کرنے لگے گی۔

13 انچ میک بُک پرو  کمپیوٹرز میں ڈیٹا غائب ہوجانا اور اسٹوریج ڈرائیو کے فیل ہو جانے کا مسئلہ ہے۔ایپل نے کہا ہے کہ وہ ایسی ڈرائیوز کی سروس کردے گا۔

ایپل نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ جون 2017 سے لے کر اب تک بیچے گئے کچھ میک بُک پرو متاثر ہیں۔

ایپل اس سے پہلے بھی آئی فونز میں بیٹریوں کی تبدیلی کا پروگرام شروع کر چکا ہے۔

ایپل کے مطا بق وہ میک بک اور میک بک پرو کے کچھ ما ڈلز میں کی بورڈ کی تبدیلی بھی بلا معاوضہ کرے گا۔ایپل نے 2015 میں یہ ماڈلز پیش کیے تھے۔ سوشل میڈیا پر ان کی خرابی کے بارے میں شکایات سامنے آنے پر ایپل نے اس سال کی بورڈ کا ڈیزائن تبدیل کر دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store