چینی طالب علموں نے پانی سے کچرا صاف کرنے والا انتہائی موثر روبوٹ بنالیا

تالاب، جھیل اور دیگر آبی ذخائر صاف کرنے والا ایک جدید روبوٹ فائل فوٹو تالاب، جھیل اور دیگر آبی ذخائر صاف کرنے والا ایک جدید روبوٹ

چینی طالب علموں نے تالاب، جھیل اور دیگر آبی ذخائر صاف کرنے والا ایک جدید روبوٹ بنایا ہے جو انسانی صلاحیت سے 7 گنا زائد تیزی سے جھیل کی صفائی کرتا ہے اور خرچ بھی 70 فیصد تک ہوتا ہے۔

روبوٹ کو ’اورکا‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ خودکار انداز میں جھیل یا تالاب صاف کرتا رہتا ہے۔ اس عمل کی باقاعدہ نگرانی کرتے ہوئے یہ پورے عمل کی تصاویر بھی بھیجتا رہتا ہے۔ اس کی تیزی اور صلاحیت انسانی پہنچ سے بھی باہر ہے۔ ’اورکا‘ کی سب سے اہم بات اس کی تیزی ہے کیونکہ یہ بہت تیزی سے پانی کی سطح سے کچرا اور گند صاف کرتا رہتا ہے۔

اورکا روبوٹ کی کل لمبائی 1.2 میٹر اور چوڑائی 0.8 میٹر ہے۔ 15 کلو گرام وزنی صفائی کرنے والے اس روبوٹ کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اسے کم مزاحمت کا سامنا ہو اور ہموار انداز میں آگے بڑھ سکے۔ کشتی نما روبوٹ کا عرشہ بہت مضبوط ہے جو پانی کے تھپیڑوں کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے سامنے کا لمبا بازو پانی پر تیرتا کوڑا جمع کرکے اندر لگے کچرا دان تک پہنچاتا ہے۔

 یہ حقیقی وقت میں تصاویر اور ویڈیو بھی دکھاتا ہے جسے ایپ کے ذریعے اسمارٹ فون پر دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کی سب سے خاص بات ایک تھرسٹر ہے جو 50 نیوٹن کی قوت پیدا کرتا ہے اسی بنا پر پانی کی جھاڑیاں اسے روکنے میں ناکام رہتی ہیں۔ یہ ازخود بڑی رکاوٹوں کی نشاندہی بھی کرسکتا ہے۔

طالب علموں نے اب تک اس کے پانچ ڈیزائن بنائے ہیں۔ یہ پانی میں آلودگی شناخت کرنے والے کئی طرح کے سینسر سے بھی لیس ہے۔

 

install suchtv android app on google app store