بغیر سوار کے ازخود چلنے والی، دنیا کی پہلی موٹر بائیک

بغیر سوار کے ازخود چلنے والی، دنیا کی پہلی موٹر بائیک فائل فوٹو بغیر سوار کے ازخود چلنے والی، دنیا کی پہلی موٹر بائیک

دو سال کی مسلسل محنت اور تجربات کے بعد اب ایک ایسی ہیوی بائیک تیار کرلی گئی ہے جو کسی سوار کے بغیر نہ صرف اپنا توازن برقرار رکھتی ہے بلکہ پوری رفتار سے دوڑ بھی سکتی ہے۔

اس کا اولین نمونہ بی ایم ڈبلیو کمپنی نے تیار کیا جسے ’بی ایم ڈبلیو موٹر ریڈار1200 جی ایس‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں بریک بھی خودکار ہیں اور خطرناک صورتحال میں بائیک خود کو سنبھالنے اور متوازن رکھنے کی اہلیت رکھتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ بائیک اپنا انجن خود اسٹارٹ کرکے، ایکسلیریٹر چلاتے ہوئے کسی ریسنگ ٹریک پر برق رفتاری سے دوڑتی ہے اور چکر پورا کرنے کے بعد مقررہ مقام پر رک بھی جاتی ہے۔ اس کے لیے کسی بھی انسان کی ضرورت نہیں ہوتی۔

بی ایم ڈبلیو کمپنی نے کہا ہے کہ فی الحال یہ صارفین کےلیے نہیں بنائی گئی ہے بلکہ موٹر سائیکل میں نئے حفاظتی اقدامات متعارف کرانے اور انہیں ٹیسٹ کرنے کے لیے اس بائیک کو ڈیزائن کیا گیا ہے۔ تاہم کمپنی کا دعویٰ ہے کہ بائیک ہنگامی صورتحال میں بھی اپنا توازن برقرار رکھتی ہے۔

مصنوعی ذہانت (آرٹیفشل انٹیلی جنس) کے ذریعے یہ بائیک تنگ زاویوں پر پھرتی سے مڑتی ہے اور موشن سینسرز کے ذریعے اپنے اطراف کا ادراک کرتی ہے۔

install suchtv android app on google app store