ڈیجیٹل سائیڈ مِرر والی پہلی کار متعارف کرانے کا اعلان

 ڈیجیٹل سائیڈ مِرر والی پہلی کار متعارف کرانے کا اعلان فائل فوٹو ڈیجیٹل سائیڈ مِرر والی پہلی کار متعارف کرانے کا اعلان

اگرچہ کاروں میں اطراف کے لگے عقب نما آئینوں (بیک ویو مررز) کو الیکٹرونک اور ڈیجیٹل بنانے پر ایک عرصے سے کام جاری ہے لیکن 2019 میں لیکس کمپنی پہلی مرتبہ کار میں ڈیجیٹل اسکرین نصب کرے گی لیکن پہلے مرحلے میں اسے جاپانی گاڑیوں میں متعارف کرایا جائے گا۔

ڈیجیٹل آئینے کو کمپنی نے ’ڈیجیٹل آؤٹر مِرر‘ کا نام دیا ہے اور اس میں کوئی ڈسپلے نہیں بلکہ کیمرے لگے ہیں جن کی اسکرینز کار کے اندر نصب کی جائیں گی جو بیرونی کیمرے کے مناظر کو دکھائیں گی۔ ڈیجیٹل کیمروں کی بدولت کسی بھی شئے کی شناخت ہوسکے گی اور عام شیشے سے اوجھل بلائنڈ اسپاٹ بھی ظاہر ہوجائیں گے۔

یہ خاص کیمرا بارش، برف باری، دھند اور طوفان میں بھی کام کرکے کار کے اطراف کا منظر اسکرین پر ظاہر کرتا رہتا ہے۔ گاڑی ریورس کرتے ہوئے کیمرا زوم کرتا ہے اور کچھ فرضی لائنیں بنا کر کار پارکنگ میں بھی مدد کرتا ہے۔ کار کے سائیڈ مرر کا ڈسپلے درحقیقت کسی چھوٹے کمپیوٹر یا ٹیبلٹ ڈسپلے کی مانند دکھائی دیتا ہے۔

لیکسس کمپنی اگلے سال کاروں میں ڈیجیٹل سائیڈ مِرر متعارف کرائے گی۔ کمپنی کا خیال ہے کہ اس سے لوگوں کو سڑک کا بہتر اندازہ ہوسکے گا تاہم ناقدین نے ویڈیو معیار کو کسی پرانے آئی فون کی طرح ناقص قرار دیا ہے۔ اس کے جواب میں کمپنی کا کہنا ہے کہ کیمرے اور ڈسپلے کا مقصد تفریح کے بجائے صرف کام کے مناظر دکھانا ہے تاکہ ڈرائیور کی توجہ سڑک پر ہی رہے۔

بعض ناقدین کا خیال ہے کہ ڈیجیٹل آئینے بہت واضح اور بڑے انداز میں روڈ دکھاتے ہیں جس سے ڈرائیور کو فائدہ ہوگا۔

 

install suchtv android app on google app store