ایپل کے نئے آئی فون ماڈلز 12 ستمبر کو متعارف کیے جائیں گے

ایپل کے نئے آئی فون ماڈلز کیلئے صرف 12 ستمبر تک انتظار فائل فوٹو ایپل کے نئے آئی فون ماڈلز کیلئے صرف 12 ستمبر تک انتظار

گزشتہ کئی ماہ سے ایپل کی جانب سے نئے آئی فون ماڈلز متعارف کرائے جانے کے چرچے ہورہے تھے لیکن اب ایپل کمپنی نے اس کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

ایپل نے 12 ستمبر کو کیوپرٹینو کے اسٹیو جوبز تھیٹر میں خصوصی تقریب کا انعقاد کرتے ہوئے دعوت نامہ پیش کیا ہے جس میں تین نئے آئی فونز ماڈلز متعارف کیے جائیں گے۔

ممکنہ طور پر ایپل کمپنی اپنے اسپیشل ایونٹ میں ’6.1 انچ آئی فون 9‘، ’5.8 انچ آئی فون ایکس‘ اور ’6.5 انچ آئی فون ایکس پلس‘ پیش کرے گی۔

ان میں 5.8 اور 6.5 انچ والے آئی فون ماڈلز میں او ایل ای ڈی ڈسپلے اسکرین ہوگی جس میں پہلے سے زیادہ تیز A12 پروسیسر کے ساتھ بہتر ڈوئل کیمرہ فراہم کیا جائے گا۔

ان تینوں نے نئے ماڈلز میں چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی فیس آئی ڈی بھی ہوگی۔

ان فونز کی قیمت ایک ہزار ڈالرز سے کسی صورت کم نہیں ہوگی۔

علاوہ ازیں نئی ایپل واچس، نئے آئی پیڈ، ایئر پاور اور نئی میک بک بھی متعارف کرائی جائیں گی۔

install suchtv android app on google app store