انسٹاگرام اسٹوری پول فیچر اب گروپ چیٹ میں بھی دستیاب

انسٹاگرام اسٹوری پول فیچر اب گروپ چیٹ میں بھی دستیاب فائل فوٹو انسٹاگرام اسٹوری پول فیچر اب گروپ چیٹ میں بھی دستیاب

سماجی رابطے کی مقبول ایپلیکیشن انسٹاگرام میں گاہے بگاہے نت نئے فیچرز کا اضافہ ہوتا رہتا ہے اور اب انسٹاگرام اسٹوری فیچر کا پول آپشن، گروپ چیٹ میں بھی فراہم کیا جائے گا۔

صارفین کو رواں برس مئی میں اسٹوری فیچر میں پول آپشن کی سہولت فراہم کی گئی تھی جس کے ذریعے وہ اسٹوری اَپ لوڈ کرکے دوستوں کی رائے جان سکتے تھے۔

اور اب انسٹاگرام میں اضافی سہولت فراہم کی جارہی ہے یعنی صارف کسی بھی تصویر میں پول آپشن کا انتخاب کرکے گروپ چیٹ میں بھیج سکتا ہے۔

یہ سہولت گذشتہ روز سے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب کردی گئی ہے۔

اس فیچر کی مدد سے صارفین اپنے چند اہم دوستوں کی رائے فوری طور پر حاصل کرسکیں گے اور اُن سے مشورہ بھی لے سکیں گے۔

انسٹاگرام کی جانب سے اس فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ ٹوئٹر پر شیئر کیا گیا، جسے ذیل میں دیکھا جاسکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store