سام سنگ گلیکسی ایس 10 فائیو جی سے محروم

سام سنگ گلیکسی ایس 10 فائیو جی سے محروم فائل فوٹو سام سنگ گلیکسی ایس 10 فائیو جی سے محروم

سام سنگ گلیکسی کے نئے موبائل فون کے حوالے سے صارفین کو نئی پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے.

صارفین جو گزشتہ کئی ماہ سے اس فون کی لانچنگ کے انتظار میں تھے اس وقت شدید مایوسی میں مبتلا ہوگئے.

جب انہیں اس بات کا علم ہوا کہ اس نئے موبائل فون میں فائیو جی ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرنے والی سہولیات اور فیچرز موجود نہیں ہیں.

سام سنگ گلیکسی کے نئے فیچرز ، نئی سکرین ، ٹرپل لینز کیمرہ اور دیگر سہولیات اسے دوسرے موبائلز سے منفرد تو بناتی ہیں.

مگر اس کے ساتھ ساتھ اس میں فائیو جی کا دستیاب نہ ہونا اسے صارفین سے دور لے جا رہا ہے.

۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے 5 جی ٹیکنالوجی سے مزین سیٹ اب آئندہ برس مارچ میں لانچ کیا جائے گا اور اس کیلئے صارفین کو مزید انتظار کرنا پڑؑے گا۔ 

install suchtv android app on google app store