نیا آئی فون اینڈرائیڈ ڈیوائسز سے سست ہوگا

نیا آئی فون اینڈرائیڈ ڈیوائسز سے سست ہوگا فائل فوٹو نیا آئی فون اینڈرائیڈ ڈیوائسز سے سست ہوگا

اگر آپ اس سال کا نیا آئی فون خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں. تو جان لیں کہ ایپل کی یہ مشہور زمانہ ڈیوائس اس برس ممکنہ طور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے مقابلے میں سست ہوسکتی ہے۔

اسمارٹ فونز کے لیے 4 جی چپس فراہم کرنے والی بڑی کمپنی کوالکوم نے کہا ہے.

کہ وہ آنے والے کسی بھی اائی فونز کو جدید موڈیم نہیں کررہی۔

کمپنی کے مطابق ہمارا ماننا ہے.

کہ ایپل کا مقصد مکمل طور پر ہماری مخالف کمپنیوں کے موڈیمز نئے آئی فونز میں استعمال کرنے کا ارادہ ہے۔

ایپل اور کوالکوم کے درمیان 2017 کے آغاز میں پیٹنٹس پر قانونی لڑائی کا آغاز ہوا تھا، اس سے قبل آئی فونز میں صرف کوالکوم چپس استعمال ہوتی تھیں مگر اب 50 فیصد ڈیوائسز انٹیل کے موڈیمز پر کام کررہی ہیں۔

کوالکوم کی جانب سے یہ تو نہیں بتایا گیا کہ کونسی کمپنی اگلے آئی فون کے لیے موڈیم فراہم کرے گی مگر ممکنہ طور پر انٹیل ہی ہوگی۔

مختلف اسپیڈ ٹیسٹس میں یہ ثابت ہوچکا ہے.

کہ کوالکوم چپس پر کام کرنے والے اسمارٹ فونز کی نیٹ ورک اسپیڈ انٹیل پراسیسر کے مقابلے میں کافی زیادہ ہوتی ہے.

یعنی ڈاؤن لوڈنگ کے حوالے سے ایپل کے صارفین کو مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے

۔کوالکوم کی جانب سے رواں سال پہلا فائیو جی اسمارٹ فون موڈیم بھی متعارف کرایا جارہا ہے.

جبکہ انٹیل کی جانب سے ایسا اگلے سال کسی وقت متوقع ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ ایپل کو فائیو جی کی دوڑ میں بھی پیچھے رہنے کے خطرے کا سامنا ہوسکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store