صرف 54 گھنٹے میں مکمل گھربنانے والا روبوٹ

صرف 54 گھنٹے میں مکمل گھربنانے والا روبوٹ فائل فوٹو صرف 54 گھنٹے میں مکمل گھربنانے والا روبوٹ

فرانسیسی تعمیراتی کمپنی نے ایک ایسا مستری روبوٹ بنایا ہے جو تھری ڈی پرنٹنگ کرتے ہوئے پانچ افراد کےلیے ایک مکمل گھر صرف 54 گھنٹے میں تیار کرسکتا ہے۔

ٹیکنالوجی کے عملی مظاہرے کے طور پر روبوٹ نے 1022 مربع فٹ کا ایک گھر تیار کیا ہے جس کی تیاری میں دو دن اور چھ گھنٹے لگے ہیں۔ تاہم ماہرین اس وقت کو کم کرکے صرف 33 گھنٹے پر لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

بیٹی پرنٹ کمپنی نے یہ تھری ڈی پرنٹنگ روبوٹ بنایا ہے جو عام گھروں سے 20 فیصد کم خرچ میں انتہائی مؤثر اور مضبوط گھر تعمیر کرتا ہے۔ تجرباتی طور پر کمپنی نے فرانس کے شہر نانٹیس میں ایک گھر تیار کرکے اپنے روبوٹ کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔ یہ پہلا تھری ڈی گھر ہے جس میں اب لوگ مستقل طور پر رہیں گے۔

اس عمل میں ایک روبوٹ دھیرے دھیرے زمین کی سطح سے دیوار اٹھاتا رہتا ہے ۔ روبوٹ کسی مداخلت کے بغیر پولی یوریتھین کی دو اور کنکریٹ کی ایک پرت سینڈوچ کی طرح بناتا رہتا ہے۔ گھر مکمل ہونے کے بعد کے بعد غسل خانوں سمیت پانچ کمرے تیار ہوئے اور مکان کی بیرونی دیواریں بھی خوبصورت انداز میں خمیدہ ہیں۔

 روبوٹ کے نوزل سے پولی یوریتھین شیونگ کریم کی طرح خارج ہوتا ہے جو پھیلتے پھیلتے کنکریٹ میں سماجاتا ہے۔ اس مٹیریل کی وجہ سے گھر قدرتی طور پر گرم یا سرد رہتا ہے اور بیرونی گرمی سردی کو روک سکتا ہے۔ روبوٹ عین سافٹ ویئر کی ہدایت کے مطابق، لیزر شعاع کی رہنمائی میں اپنا کام کرتا ہے۔

install suchtv android app on google app store