ہیواوے کا ڈوئل کیمرہ بجٹ فون ’آنر پلے‘ متعارف

ہیواوے کا ڈوئل کیمرہ بجٹ فون ’آنر پلے‘ متعارف فائل فوٹو ہیواوے کا ڈوئل کیمرہ بجٹ فون ’آنر پلے‘ متعارف

چینی کمپنی ہیواوے نے اپنے برانڈ ’آنر‘ کا ڈوئل کیمرہ بجٹ فون ’آنر پلے‘ متعارف کرادیا۔ ’آنر پلے‘ کی خاص بات یہ ہے کہ اسے گیمنگ فون قرار دیا جا رہا ہے، کیوں کہ اس کی ایل سی ڈی اور گرافکس میں جدید ٹیکنالوجی کا استمال کیا گیا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ’آنر پلے‘ کی ایل سی ڈی اور گرافکس کا رزلٹ دیگر فونز کے مقابلے میں 60 فیصد بہتر جب کہ توانائی کا استعمال 40 فیصد کم ہوگا۔ کمپنی کے مطابق ’آنر پلے‘ میں جی پی یو ٹربو نامی نئی گیمنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے، جس کی مدد سے فون کی اسکرین اور گرافکس سمیت اس کا رزلٹ بہتر بنایا گیا ہے۔

ساتھ ہی کمپنی نے یہ بھی اعلان کیا کہ ’آنر‘ اپنے پہلے متعارف کرائے گئے فونز ’آنر 10، ویو 10، آنر لائٹ 9، اور آنر 7‘ کے اپڈیٹ ورژنز میں اس ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گی۔ 3۔6 انچ اسکرین کے حامل آنر پلے میں کرن کا ہسلیکون کرن 970 کا پراسیسر دیا گیا ہے، جب کہ اس میں 6 جی بی ریم دی گئی ہے۔

آنر پلے میں اسٹوریج بڑھانے کی صلاحیت 64 جی بی تک بڑھائی جا سکتی ہے۔ ہیواوے کے برانڈ کے اس بجٹ فون میں بیک پر ڈوئل کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے ایک 16 میگا پکسل جب کہ دوسرا 2 میگا پکسل ہے۔

16 میگا پکسل کے فرنٹ کیمرہ کے حامل اس موبائل کی بیٹری 3500 ایم اے ایچ رکھی ہے، جب کہ اس کی رقم انتہائی مناسب رکھی ہے۔ آنر پلے کی قیمت 375 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 25 ہزار روپے سے زائد رکھی ہے۔

کمپنی نے فوری طور پر اسے آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا ہے، جب کہ رواں برس اگست تک اسے دنیا بھر کی مارکیٹس میں بھی فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store