سام سنگ نے 'سستا ترین' اسمارٹ فون جے 2 متعارف کرا دیا

سام سنگ فائل فوٹو سام سنگ

سام سنگ نے اپنا ایک 'سستا ترین' اسمارٹ فون جے 2 (2018) متعارف کرا دیا ہے جو اس جنوبی کورین کمپنی کی انٹری لیول ڈیوائس ہے۔

اس فون کو بھارت میں متعارف کرایا گیا اور یہ 27 اپریل سے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

یہ 5 انچ کے کیو ایچ ڈی سپور امولیڈ ڈسپلے کے ساتھ ہے جس میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون کواڈ کور پراسیسر، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج ہے جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

2600 ایم اے ایچ بیٹری، فور جی ایل ٹی ای، وائی فائی، بلیوٹوتھ 4.2 اور 3 رنگوں گولڈ، بلیک اور پنک کلر میں دستیاب ہوگا۔ اس فون کے فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے جبکہ بیک پر 8 میگا پکسل کیمرہ موجود ہے۔

یہ بنیادی طور پر سام سنگ نے دیگر کمپنیوں کے سستے فون جیسے شیاﺅمی ریڈمی 5، موٹرولا ای 4 اور نوکیا تھری سمیت دیگر کے مقابلے پر متعارف کرایا ہے۔

اس فون کو بھارت میں 8190 بھارتی روپے (14 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔ تاہم اس کی پاکستان آمد کب تک ہوتی ہے اور یہاں کیا قیمت ہوگی، اس بارے میں فی الحال کچھ کہنا مشکل ہے۔

install suchtv android app on google app store